کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ نوشین شاہ اپنی ساتھی اداکارہ منال خان کی جسامت اور ان کا وزن بڑھ جانے پر نامناسب الفاظ استعمال کیے جانے کے بعد ان کی سپورٹ میں سامنے آگئیں۔ چند روز قبل منال خان نے چند دن قبل اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر بہن ایمن خان اور بھائی سمیت ان کی شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔
منال خان کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے زائد وزن پر تنقید کی اور لکھا کہ دونون بہنیں بھینس بن چکی ہیں، جس پر نوشین شاہ نے ایسے کمنٹس کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔
View this post on Instagram
نوشین شاہ نے منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ خدا کا خوف کریں۔اداکارہ نے لکھا کہ منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں، اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے، اس لیے اس پر تنقید نہ کی جائے، کیوں کہ ایسی منفی تنقید کا خاتون کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔
Pakistan Image