میاں برادران کے لندن میں قیام سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میاں برادران کے لندن میں قیام سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام میں غصہ ہے جس کا سامنا مسلم لیگ ن کی قیادت کو کرنا پڑ رہا ہے، ان حالات میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے خود ن لیگ میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھلے اکتوبر میں آجائیں، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری واپس آجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حالات کو اس طرح نہیں سنبھال سکے جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہمارے حلقوں میں اور عوام میں بے چینی ہے، مریم نواز عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *