کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی معروف اداکارہ زویا ناصر نے اپنی موت سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کردی۔
ایک پوڈکاسٹ میں زویا ناصر بطو ر مہمان شریک ہوئیں جہاں نجی زندگی کے معاملات پر بھی گفتگو کی ۔ اس دوران میزبان نے استفسار کیا کہ آج کل سوشل میڈیا پر آپ کی شادی کے چرچے ہیں کہ آپ جلد شادی کرنے والی ہیں۔ زویا ناصر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ لوگ بغیر تصدیق کئے بات آگے پہنچا دیتے ہیں ایک بار میری موت کی افواہ بھی پھیلا دی تھی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق میزبان نے اداکارہ سے وضاحت طلب کی تو انہوں نے بتایا کہ میری نہیں بلکہ میری بھابھی کا انتقال ہوگیا تھا اور لوگوں نے بغیر تصدیق کئے ناصر ادیب کی بہو کی جگہ بیٹی لکھ دیا اور وہاں سے کنفیوژن پیدا ہوگئی، میرے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی یہی لگا تھا کہ میرا انتقال ہوگیا ہے۔
انہوں نے بروقت افواہوں کی تردید نہ کرنے کے حوالے سے مزید کہا کہ میں اپنی بھابھی کے بہت قریب تھی، اچانک انتقال پر گہرے صدمے میں تھی لیکن جب مجھے میرے انتقال کی خبر کا معلوم ہوا تو میں نے ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ زویا ناصر معروف مصنف ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں۔
Pakistan Image