لاہور(پاکستان امیج ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت کتنے موجودہ سینیٹرز انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ “جنگ ” کے مطابق 6 موجودہ سینیٹرز اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانے کےلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آزاد اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر کوئٹہ چاغی اور ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں ۔سابق وزیر اعظم وسینیٹرسید یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ملتان کے قومی اسمبلی کے 2حلقوں سے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسد جونیجو میرپور خاص سے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image