کراچی (پاکستان امیج) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے 8 فروری کو پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے بریانی بنانے کی اپیل کردی۔
فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے آئندہ ماہ 8 فروری کو بریانی پکانے کی درخواست کردی۔ اداکار نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ “میری تمام پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو اپنے گھروں میں بریانی لازمی پکائیں”۔
اُنہوں نے بریانی پکانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے 8 فروری کو بریانی اس لیے پکانی ہے تاکہ آپ کے بھائی، شوہر اور بیٹے بریانی کی ایک پلیٹ کی خاطر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں“۔
View this post on Instagram
فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں عام انتخابات کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن اُنہوں نے اس سٹوری میں آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن کی طرف اشارہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہوا ہے، ہر سال پولنگ کے دن سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز میں بریانی تقسیم کرتی ہیں۔
Pakistan Image