کرائسٹ چرچ (پاکستان امیج) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیون کانوے کووڈ کا شکار ہوکر چوتھے میچ سے باہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بیٹر ڈیون کانوے کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈیون کانوے کو ٹیم ہوٹل میں الگ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ چاڈ بوس ٹیم کو جوائن کریں گے۔
اس کے علاوہ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز بھی کووڈ کا شکار ہوئے ہیں انہیں بھی ٹیم ہوٹل میں الگ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سپورٹ سٹاف میں برینڈن ڈونکرز کو شامل کیا گیا ہے۔
Pakistan Image