اسلام آباد(پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عام انتخابات کی سکیورٹی اور انتظامی امور کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات اور انتظامی امور کی نگرانی کرے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 7رکنی کمیٹی میں وزیر مواصلات ، سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹری شامل ہیں،کمیٹی امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دے گی،کمیٹی الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
Pakistan Image