اسلام آباد (پاکستان امیج) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا، دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایران میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کئے ہیں، 2 روز قبل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں میزائل حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔
Pakistan Image