ہر سال کتنے لاکھ نوجوان ملک چھوڑ رہے ہیں،کیوں ملک میں نہیں رہنا چاہتے ؟ماہرین نےوجوہات بیان کر دیں

کراچی (پاکستان امیج )ہر سال کتنے لاکھ نوجوان ملک چھوڑ رہے ہیں، اور انکے ملک چھوڑنے کی وجہ کیا ہے ؟ماہرین نےوجوہات بیان کر دیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں ماہرین تعلیم اور نوجوانوں نے کہا ہے کہ ہر سال ساڑھے چھ لاکھ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑ رہے ہیں، ملک چھوڑنے کی وجہ سیاسی عدم استحکام اور بیروزگاری ہے،نوجوانوں کی اکثریت طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ چاہتی ہے، اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی اکثریت واپس آنا چاہتی ہے۔

ماہر تعلیم ڈاکٹر عابد شیرانی نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معاشی عدم استحکام ہوگا، حکومت مختلف تعلیمی نظام کر کے عالمی معیار کے مطابق یکساں تعلیمی نظام بنائے۔

کیریئر کاؤنسلر سید عابدی نے کہا کہ ہر سال ساڑھے چھ لاکھ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، کم نمبرز لانے والے نوجوانوں کو باہر کی بڑی یونیورسٹیوں میں داخلے مل سکتے ہیں۔

سارہ تنویرنے کہا کہ نوجوان اچھے کیریئر کاؤنسلر تک پہنچ جائیں تو روایتی پروفیشنز کے بجائے اچھی سکلز سروسز میں جاسکتے ہیں۔

پروفیسر طیب فاروق بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام تب ہی آئے گا جب تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے۔

چیف ایڈوائزر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسزڈاکٹر عابد شیرانی نے کہا حکومت میٹرک، او لیول جیسے مختلف تعلیمی نظام ختم کر کے عالمی معیار کے مطابق تعلیمی نظام بنائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *