اداکارہ حاجرہ یامین کی ایسی تصویر وائرل کہ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ٹوٹ پڑے

کراچی(پاکستان امیج) اداکارہ حاجرہ یامین اکثر ورزش کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، تاہم گزشتہ روز انہوں نے ایک ایسی تصویر پوسٹ کر دی کہ صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
نجی ٹی وی چینل” 24نیوز “کے مطابق حاجرہ یامین اس تصویر میں بھی اپنی فٹنس دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن انتہائی شرمناک طریقے سے۔
انہوں نے اپنے پیٹ سے شرٹ اوپر اٹھا رکھی ہے۔ اس شرمناک پوز میں مرر سیلفی بنا کر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں وہ لکھتی ہیں ”تمام تر محنت کا صلہ مجھے مل رہا ہے۔ ترقی دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔ ڈسپلن کے ساتھ مستقل مزاجی کا صلہ ضرور ملتا ہے۔“

حاجرہ یامین کی تصویر پر کمنٹس میں صارفین انہیں کھری کھری سنا رہے ہیں۔ کوئین للی نامی ایک لڑکی نے لکھا ”جو تھوڑی سی رہ گئی وہ بھی اٹھا دینی تھی۔ انتہائی گھٹیا حرکتیں سستی شہرت کے لیے۔“مریم اظہر نامی صارف لکھتی ہیں ”اسی وجہ سے والدین اپنی بیٹیوں کو اداکاری کے شعبے میں نہیں آنے دیتے۔ شہرت ملنے کے بعد سب بھول جاتی ہیں کہ کس بیک گراﺅنڈ سے آئی ہیں۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *