لاہور (پاکستان امیج) معروف اداکارہ یمنی زیدی نے ہونے والے شریک حیات کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں خوبصورت شوہر ملے لیکن وہ ان سے زیادہ پیارا نہ ہو۔
یمنی زیدی کی وائرل ہونے ایک ویڈیو میں انہیں ہونے والے شریک حیات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں اچھے دل کا ذہین شخص ملے، جن کے ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں اور وہ ان سے محبت کرے۔
View this post on Instagram
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے خدو خال والے مرد سے شادی کرنا چاہیں گی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر خوبصورت ہو۔
Pakistan Image