نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھی بھرپورایکشن لیا جائے۔

اجلاس سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا 2400میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبوں کی تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے،بجلی واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے،تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں کمی لائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں مہنگے درآمدی کوئلے کی بجائے مقامی کوئلے کو ترجیح دی جائے،بجلی کے آئندہ پیداواری منصوبوں میں قابل تجدید اور ہائیڈل ذرائع کو ترجیح دی جائے، ٹرانسفارمر میٹرنگ کے منصوبے کے اطلاق کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے،چھوٹے ہائیڈل منصوبوں کیلئے ماہرین کی رہنمائی میں منصوبے بناکر پیش کیے جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *