آئی پی پی اشرافیہ کی بجائے غریب عوام کو ریلیف دے گی، جہانگیر ترین

لودھراں(پاکستان امیج)سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ آئی پی پی اشرافیہ کی بجائے غریب عوام کو ریلیف دے گی،ہماری حکومت بنی تو وہ عوام کی حکومت ہوگی۔

لودھراں میں انتخابی مہم سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ8 فروری کو کوئی کارکن گھر نہ بیٹھے،8 فروری فیصلے کا دن، لوگ گھروں سے نکلیں اور عقاب پر مہر لگائیں، پاکستان اس وقت آزمائش سے گزر رہا ہے، معیشت کی حالت اچھی نہیں , ہماری پارٹی کا منشور ہے کہ معیشت کو بہتر سے بہترین بنانا ہے، انشا اللہ حکومت میں آکر لوگوں کو نوکریاں دیں گے، زراعت میں انقلاب لانے کے لئے روڈ میپ تیار کر چکے ہیں، اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو لودھراں, صوبے اور ملک کی خدمت میں دن رات ایک کرونگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں میں میرے دیے ہوئے کئی منصوبوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اگر میرے مخالفین سیاسی انتقام میں نہ جلتے تو آج لودھراں کی حالت مختلف ہوتی، سب سے پہلے میری سیاسی مخالفت میں روکے گئے منصوبے مکمل کراؤں گا ، میرے مخالفین کے پاس سوائے کھوکھلے نعروں، الزامات کے علاوہ اور کچھ نہیں ، بدقسمتی سے لودھراں کے روایتی سیاست دان اسمبلی میں جاکر یہاں کے عوام کو بھول جاتے ہیں ،عوام سے وعدہ ہے انکو اپنے علاج کے لیے لودھراں سے باہر نہیں جانا پڑے گا، لودھراں میں تعلیمی اداروں کو جدید اور مثالی بنائیں گے۔

اس موقع پرمتعدد سابق چیئرمینز ، وائس چیئرمینز ، کونسلرز، سیاسی شخصیات نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *