راولپنڈی (پاکستان امیج) جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور شیخ راشد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) پر حملہ کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید اور شیخ راشد کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ پولیس نے 9 جنوری کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری ڈالی تھی۔
Pakistan Image