نوشہرہ فیروز میں مسافر وین اور ٹرالر میں زوردار تصادم، 2افراد جاں بحق، 15 شدید زخمی

نوشہرہ فیروز(پاکستان امیج)نوشہرو فیروز میں مسافر وین اور ٹرالر میں زوردار تصاددم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حادثہ کنڈیارو کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کافی دور تک سنائی دی۔

ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی ہونے والے 15 دیگر افراد کو امدادی کارکنوں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *