بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلنے والے شخص کی حقیقت سامنے آ گئی

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ڈیٹنگ کی خبروں پر بھارتی میڈیا پر بھڑک اٹھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت کو ممبئی میں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ سلون کے باہر دیکھا گیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ ایک نامعلوم شخص کا ہاتھ پکڑے سلون سے باہر نکل رہی تھیں۔وائرل تصاویر میں کنگنا رناوت چہرے پر مسکراہٹ لیے خوشگوار مزاج میں نظر آئیں، یہ تصاویر دیکھنے کے بعد صارفین اور بھارتی میڈیا نے یہ دعوی کیا کہ یہ شخص کنگنا رناوت کا بوائے فرینڈ ہے۔ڈیٹنگ کی جھوٹی افواہوں سے تنگ آکر بالآخر کنگنا رناوت نے اپنی خاموشی توڑ دی، انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی سٹوری میں اسی شخص کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے فون کالز اور میسجز موصول ہورہے ہیں جن میں مجھ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جارہا ہے جس کے ساتھ میں اکثر سلون کے باہر نظر آتی ہوں۔اداکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون اور مرد ساتھ گھوم رہے ہیں یا تصاویر بنوا رہے ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کے ساتھ نظر آنے والا مرد اس کا کزن، رشہ دار، بھائی، دوست یا ہیئر اسٹائلسٹ بھی ہوسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *