کرن جوہر نے کرینہ کپور سے دوستی ختم کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر کرن جوہر نے اداکارہ کرینہ کپور سے دوستی ختم کرنے کی وجہ بتا دی۔بالی ووڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں کے ڈائرکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میگا اسٹار کرینہ کپور سے کئی سال قبل دوستی ختم ہونے کی وجہ فلم کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرنا تھا۔

کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ آج کل اداکروں کے ساتھ کام کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ جو بھی اداکار مارکیٹ میں اپنی ویلیو جانتے ہوئے بھی غیر معمولی معاوضہ طلب کرتا ہے تو اس کی فلاپ اور ہٹ فلموں کی فہرست سامنے رکھ کر آئینہ دکھا دیتا ہوں۔

بالی ووڈ کے کامیاب ڈائریکٹر نے کہا کہ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کی انا اور عدم تحفظ کے احساسات کو جھیلنا پڑتا ہے۔ مجھے لگے کہ کوئی بھی اداکار حد سے زیادہ پیسے مانگ رہا ہے تو پھر میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔ کسی کوئی بھی زیادہ یا کم معاوضہ دینا میرے نزدیک گناہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *