نواز شریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کرکے انجام کو پہنچ رہا ہے، مریم نواز

اوکاڑہ(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کرکے اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔

اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ سب نواز شریف نہیں بلکہ قدرت کا نظام ظالموں سے انتقام لے رہا ہے، قدرت نے سوموٹو نوٹس لے لیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا نہیں بلکہ وہ ڈنڈا تھا جو انہوں نے ہاتھ میں پکڑا کر غریب عوام پر چلایا، اسی ڈنڈے سے فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے لہٰذا ایک دہشت گرد جماعت کو سیاسی جماعت کا نشان نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ظالم کو آج منہ چھپانا پڑ رہا ہے، کبھی پلاسٹر کروا کر اور کبھی ویل چیئر پر بیٹھ کر ڈرامے کرتا ہے، دوسروں کو چور چور کہنے والے نے گھڑی بھی نہیں چھوڑی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *