لاہور(پاکستان امیج) لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ۔این اے 130 سے میاں محمد نوازشریف، پی ٹی آئی کی آزاد حیثیت سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلز پارٹی کے اقبال احمد خان کا مقابلہ کریں گے۔
این اے117سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان، جماعت اسلامی کے جہانگیراحمد، پیپلز پارٹی کے سید آصف اختر ہاشمی، سمیت ابرار الحق، اکمل خان،چودھری جواد خالد، چودھری محمد اصغر، زمان نصیب، سید اصغر رضا نقوی، عظیم یاسین، علی اعجاز، فرخ رفیق، محمد تنویر، محمد رؤف مرزا، محمد عاطف، محمد لطیف خان، محمد عمران خان، میاں محموداحمدبطور آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔
این اے 118 سے محمد حمزہ شہباز ، پی ٹی آئی کی آزاد حیثیت سے عالیہ حمزہ ، پیپلز پارٹی کے شاہد عباس،تحریک لبیک کے عابد حسین، جے یو آئی کے محمد افضل، جماعت اسلامی کے محمد شوکت سمیت رضوان ضیا خان، طاہر نوید، فیصل رضا، محمد خان مدنی، محمد لطیف خان ، مقد س علیم قریشی بھی امیدوار ہیں۔
این اے 119 سے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز، پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد، جماعت اسلامی کے ذوالفقار علی، جے یو آئی کے رشید احمد خان، متحدہ قومی موومنٹ کی کرن محمد علی،سمیت آزاد امیدوار احسن اکرام، اکمل خان، رضوان الحق، شہزاد فاروق، عبدالکریم خان، عدنان فیصل، عمران اسلم، محمد احمد مغل، محمد صدیق اکبر، چودھری ایاز عمران، محمد الیاس، ندیم الطاف خان شیروانی آزاد امیدوار ہیں۔
این اے 120 سے مسلم لیگ(ن) کے سردار ایاز صادق، جماعت اسلامی کے رشید احمد، پاک لیگ کے قدیر حسین، پاکستان تحریک ایمان کے محمد رفیق، پیپلز پارٹی کے منیر احمدسمیت آزاد امیدوار اظہر نواز، اعجاز احمد، جاوید انور اعوان، چودھری شفاقت امین، حافظ محمد اکرم، حافظ منصب اعوان، شکیل احمد، ظفر علی شاہ، عبدالباسط، عثمان حمزہ، قدیراحمد، محمد عمر، محمد نواز اعوان، مقصود الٰہی، ہمایوں شوکت علی بٹ،محمد احمد اکمل، محمد اطہر امین بھی میدان میں ہیں۔
این اے 121 سے مسلم لیگ(ن) کے شیخ روحیل اصغر، پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت سے وسیم قادر، پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد، جماعت اسلامی کے عامر صدیقی، متحدہ قومی موومنٹ کے عمران اشرف سمیت آزاد امیدوار اصغر علی، آصف محمود، رضوان ضیا ءخان، سلمان امجد، محمد قاسم، محمود احمد اور میاں اویس انجم بھی میدان میں ہیں۔
این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق، پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت سے امیدوار سردار محمد لطیف کھوسہ، جماعت اسلامی کی زیبا بشارت، جے یو آئی نورانی کے محمد تصدق سمیت آزاد امیدوار اظہر صدیق، اعجاز حسین منہاس، بہادر خان، چودھری عاطف رفیق، چودھری محمد عمر اکبر، چودھری سجاد احمد، حبیب اللہ، رخسانہ نوید، رضوان ضیا خان، سردار محمد لطیف خان کھوسہ، سید شاہد ذوالفقار علی، طاہر بشیر، عاصم مبین، محمد اقبال، محمد امتیاز، محمد جہانزیب، محمد ندیم باجوہ بھی میدان میں ہیں۔
این اے 123 سے شہبازشریف مسلم لیگ(ن)، پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت سے افضال عظیم پاہٹ، جے یو آئی کے حیدر علی، تحریک ایمان کے عاطف عطا، پاکستان عوامی تحریک کے لطیف احمد حسین، جماعت اسلامی پاکستان کے لیاقت بلوچ، پیپلز پارٹی کے محمد ضیا الحق سمیت آزاد امیدوار ارشد حسین،تسنیم عظیم پاہٹ، طارق بشیر، عبدالصمد خان، محمد زاہد بشیر، محمد سلیم، مزمل حسین بھی میدان میں ہیں۔
این اے 124 سے مسلم لیگ(ن) کے رانا مبشر اقبال،پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت سے ضمیر احمد، جماعت اسلامی کے محمد جاوید سمیت آزاد امیدوار رضوان ضیا خان، ضمیر احمد، عظیم اللہ خان، محمد سجاد حسن، محمد سعید احمد، محمد مزمل، محمد نعمان فیض، محمد نواز اعوان بھی میدان میں ہیں ۔
این اے 125 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد افضل ، پاکستان عوامی تحریک کے احمد اخوان، پیپلز پارٹی کے چودھری عبدالغفور، جماعت اسلامی کے ذبیح اللہ بلگن اور جے یو آئی کے نظام دین سمیت آزاد امیدوار اویس احمد بھٹی، بلاول ایوب، جاوید عمر، جمیل اصغر بھٹی، خالد عمر، زاہد اقبال، سردار کامل عمر، سیف الملوک، شبیر احمد ، عاقل عمر، عبدالرشید بھٹی، مبین اکرم بھی میدان میں ہیں۔
این اے 126 سے مسلم لیگ(ن) کے ملک سیف الملوک کھوکھر ، پیپلز پارٹی کے امجد علی، جماعت اسلامی کے امیر العظیم، سمیت آزاد امیدوار بلاول ایوب، سلمان رضا بارا، شاہد صدیق خان، ظفر اقبال، عاصم ملک، عبدالعزیز عابد، محمد سرفراز علی، ملک توقیر عباس کھوکھر، ملک جہانگیر حسین، ملک خادم حسین، ملک محمد زمان، ملک نثار احمد کھوکھر، ملک ندیم عباس اور میاں محمد جمیل بھی میدان میں ہیں۔
این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ (ن) کے عطا اللہ تارڑ،پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت امیدوار ظہیر عباس کھوکھر، جماعت اسلامی کے سید احسان اللہ وقاص، پاکستان تحریک ایمان کے جاوید شریف، تحریک انصاف نظریاتی کے چودھری زاہد اکرم، پاکستان محافظ پارٹی نیشنل کے محمد سلیم خان، حقوق خلق پارٹی کے محمد مزمل، جمیل اصغر بھٹی، چودھری زبیر احمد کسانہ، چودھری محمد عاطف، خالد احمد، خالد نیک، سلمان امجد، سمیع اللہ، آزاد امیدوار شاہد صدیق خان، شبیر احمد، عاصمہ، ظہیر عباس، عبدالسمیع خان، عبدالکریم کلواڑ، محمد آصف جٹ، محمد منشا، ملک ظہیر عباس، واقف طمہاسب کیانی بھی میدان میں ہیں۔
این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد عون ثقلین، پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت امیدوار سلمان اکرم راجہ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، متحدہ قومی موومنٹ کے آغا محمد علی خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے تیمور طاہر، پیپلز پارٹی کے عدیل غلام محی الدین دیوان، جے یو آئی کے غضنفر عزیز، آزاد امیدوار چودھری عبدالرشید شاہد، خرم تاثیر، ذیشان اختر، روبینہ شاہین،شفقت محمود،عتیق الرحمن، عرفان علی شاہ، ماجد اکرام میاں محمد زاہد، محمد نعمان قیصر، محمد نواز، میاں محمد عفان، نعیم اشرف بھی میدان میں ہیں۔
این اے 129 سے مسلم لیگ(ن) کے محمد نعمان، جماعت اسلامی کے احمد جمیل راشد، پیپلز پارٹی کے اورنگزیب شافی برکی، پاک ڈیفنس قومی موومنٹ کی طیبہ مبارک، پاکستان تحریک ایمان کے عزیز السلام، نظریہ پاکستان کونسل کے محمد بلال سمیت آزاد میدوارمیاں محمد اظہر، بجاش خان نیازی، طلعت اسلم، عبدالوحید، محمد ارشاد ڈوگر، محمد ارشد، محمد اکرم ڈوگر، محمد فاروق الحسن، محمد فیصل، محمد قاسم بھی میدان میں ہیں۔
این اے 130 سے نوازشریف، پی ٹی آئی کی آزاد حیثیت سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ، پیپلز پارٹی کے اقبال احمد خان،جے یو آئی کے سلیم اللہ، متحدہ قومی موومنٹ کی صائمہ نواز، جماعت اسلامی کے صوفی خلیق احمد بٹ سمیت آزاد امیدوار آغا اسامہ احمد، چودھری محمد اصغر، حافظ عدنان منیر، حبیب الرحمن، حسنین احمد شہزاد، طارق ثنا ءباجوہ، علی شان، محمد امتیاز چودھری، محمد عامر، مزمل قادر بٹ بھی میدان میں ہیں۔
Pakistan Image