ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی متنازع اداکارہ اور بولڈ فیشن سینس سے خبروں کی شہہ سرخیوں میں رہنے والی عرفی جاوید نے نیم برہنہ لباس کے بعد مکمل جوڑے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے تہلکہ مچا دیا۔
عرفی جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں سرخ رنگ کے مکمل شلوار سوٹ میںدیکھا جاسکتا ہے۔عرفی جاوید کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے صارفین نے اداکارہ کو مکمل لباس زیب تن کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے تعریفیں بھی کی ہیں۔
Pakistan Image