کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں ڈاکو نے پولیس اہلکار کے گھر واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے اس کی والدہ کو قتل کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی میں مسلح ڈاکو پولیس اہلکار کے گھر داخل ہوا، اسلحے کے زور پر اس نے اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں ماں بیٹا زخمی ہو گئے، ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس اہلکار کی والدہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جو بعد ازاں زیادہ خون بہہ جانے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔ پولیس اہلکار کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
Pakistan Image