یاسمین راشد کو قومی اسمبلی کیلئے ’’لیپ ٹاپ‘‘ جاری، صوبائی اسمبلی کیلئے کیا انتخابی نشان الاٹ ہوا؟جانیے

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130کیلئے لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان جاری کردیا گیا جبکہ لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173کیلئے ’’ملکہ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سنو نیوز کے مطابق لاہور سے پنجاب اسمبلی کی 30نشستوں پر 813امیدواروں میں مقابلہ ہے،لاہور سے قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر 266امیدوار مدمقابل ہیں،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 145لاہور سے ن لیگ کے سمیع اللہ سمیت 26امیدوار مدمقابل ہیں،پی پی 145لاہور سے آزادامیدوار علی اعجاز کو پلگ کا نشان الاٹ جاری کیا گیا ہے ، اسی طرح پی پی 147لاہور سمیت حمزہ شہبازشریف 24امیدوار مدمقابل ہیں،پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی کو ’’بیڈ‘‘کا نشان الاٹ کیاگیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 148لاہور سے ن لیگ کے مجبتیٰ شجاع الرحمان سمیت 16امیدوار مدمقابل ہیں،پی ٹی آئی کے سلمان عباس کو ’’ہوائی جہاز‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا۔زبیرنیازی کو ’’پیراشوٹ‘‘،بجاش نیازی کو ’’کرکٹ سٹمپ ‘‘کا نشان الاٹ کیا گیا۔

پی پی 169لاہور سے میاں محمود الرشید کو ’’ریکٹ‘‘کا نشان جاری کیا گیا،پی پی 171لاہور میاں اسلم اقبال کو جہازکا نشان الاٹ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *