اسلام آباد(پاکستان امیج)مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹر سائیکل اور گاڑی سواروں کیلئے اچھی خبرآگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل سنو نیوز کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول 10روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لٹر کمی متوقع ہے،قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث متوقع ہے۔
اوگرا15جنوری کو سمری حکومت کو بھجوائےگی،وزارت خزانہ نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
Pakistan Image