پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کاغذات مسترد ہونے پر الیکشن سے باہر

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن سے باہر ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے اعجاز چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی اور آر او اور ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *