لاہور بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج سامنے آگئے

لاہور(پاکستان امیج) لاہور بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب ہو گئے، بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 9 سیٹوں پر 36 امیدوار میدان میں تھے، صدارت کیلئے منیر حسین بھٹی، ادیب اسلم بھنڈر اور عمران مسعود مد مقابل تھے۔

انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منیر حسین بھٹی 3 ہزار 8 سو 34 ووٹ لیکر صدر جبکہ رانا نعیم طاہر 4 ہزار 10 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری اور نثار اکبر بھٹی سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے۔انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے فاتح امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو وکلا نے ان کی بھی دوڑیں لگوادیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *