اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کےفیصلے پر پاکستان پیپلزپارٹی کا ردعمل بھی آگیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرگئی ہے، پی ٹی آئی نے جس طرح انٹراپارٹی الیکشن کرائے وہ مشکوک تھے، پی ٹی آئی کو سمجھ جانا چاہیے کہ چیزیں اب ان کے مطابق نہیں رہی۔
قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی اس معاملے پر غور کرکے باضابطہ ردعمل دے گی۔
ادھرمترحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ خوش آئند نہیں کہ ایک سیاسی جماعت کو اس کا انتخابی نشان نہ ملے لیکن براہ راست سماعت سے معلوم ہوا کہ تحریک انصاف کے مؤقف میں تضاد تھا، ہر جمہوری جماعت کو انٹراپارٹی الیکشن کرانے چاہیے۔
Pakistan Image