اسلام آباد (پاکستان امیج)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر سے استفسار کیا کہ اگر چیئرمین کے واحد امیدوار کو ہی لوگ پسند نہ کرتے ہوں تو کیا ہوگا، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک بھی شخص نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، عام انتخابات میں بھی ہوتا ہے کہ ہر شخص الیکشن لڑ سکتا ہے چاہے ووٹ نہ ملیں، عام انتخابات میں بھی ہوتا ہے کہ اتنی تعداد میں ووٹ ہوں ورنہ دوبارہ انتخاب ہوں گے ، ایسے تو پی ٹی آئی آمریت کی طرف جارہی ہے ، کسی کو پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات لڑنے ہی نہیں دیا۔
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کتنا وقت مزید لیں گے ؟وکیل نے جواب دیا کہ ایک گھنٹے میں دلائل مکمل کرلوں گا، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ پشاور میں پارٹی کا کوئی آفس ہے ؟ علی ظفر نے کہا کہ جی چمکنی میں جہاں الیکشن ہوا، آفس کے ساتھ ہی گراونڈ ہے جہاں پر الیکشن ہوا، فیصلہ ہوا کہ اگر پولنگ ہوئی تو نشتر ہال میں ورنہ پھر گراونڈ میں ہی منعقد ہو گا، الیکشن پینل کے ذریعے ہوں گے ، یہ واضح نہیں کہ ایک شخص لڑ سکتا ہے ، پولیس نے سائٹ کا دورہ کیا ، تمام نیوز پیپرز نے جگہ کے بارے میں خبر دی ،عوام کو بھی علم تھا، جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہا کیا مقام کا بتایا گیا تھا کہ کہاں انتخاب ہو رہا ہے ؟ علی ظفر نے کہا کہ جب آئی جی کو خط لکھ دیا تھا تو انہیں بتا دیا گیا تھا ۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کے آئین میں لکھا ہے کہ چیئرمین پارٹی براہ راست خفیہ ووٹ سے منتخب ہو گا، فرض کریں آپ نے عہدہ چھوڑ دیا ، الیکشن ہوا تو کیا ووٹنگ نہیں ہو گی ، ووٹنگ یہ بھی ہو سکتی ہے میں کسی کو پسند نہیں کرتا یا پارٹی پسند نہیں کرتی ، میں ووٹ نہیں دیتا، تو آپ منتخب تو نہیں ہوئے ، مطلب یہ ہوا کہ آپ کو ایک ووٹ بھی نہیں ملا ۔
علی ظفر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے آپشن لے کر سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہا ، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ہمارا مائنڈ سیٹ نہیں ، ہم تو سوال پوچھتے ہیں کبھی چبھتے ہوئے سوال بھی کرتے ہیں، علی ظفر نے کہا کہ جیسے جیسے لوگ آتے گئے ، میڈیا پر مطلع کیا جاتا رہا ، اکبر ایس بابر جب آئے تو کاغذات لینے کا وقت ختم ہو چکا تھا ، چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کا مطلب الیکشن ہو تاہے ،علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو بھی 20 ہزار جرمانہ کیا، اے این پی کو نشان الات کر دیا اور کہا کہ الیکشن دوبارہ کر الیں ۔
علی ظفر کا کہناتھا کہ کاغذات نامزدگی جمع ہونا پہلا اور انتخاباتکا مقام دوسرا مرحلہ تھا ، پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ پولنگ اسلام آباد میں ہو، شادی ہالزسمیت کوئی بھی اپنی جگہ دینے کیلئے تیار نہیں تھا،میڈیا کے ذریعے پولنگ کے مقام سے بھی آگاہی فراہم کر دی تھی ،اکبر ایس بابر نے آج تک اپنا پینل ہی نہیں دیا کہ وہ کہاں سے الیکشن لڑنا چاہتےتھے ، اکبر ایس بابر الیکشن لڑنا چاہتے تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پارٹی آئین میں کہاں لکھا ہے کہ الیکشن اکیلا شخص نہیں لڑ سکتا، علی ظفر نے کہا کہ پارٹی آئین میں پینل انتخابات کا ذکر ہے ، کوئی مد مقابل نہ ہو تو انتخاب بلا مقابلہ تصور ہو گا، چیف جسٹس نے کہا کہ پارٹی ا ٓئین میں کہیں بلا مقابلہ انتخاب کا نہیں لکھا ہے ،علی ظفر نے کہا کہ ووٹنگ ہی تب ہوتی ہے جب ایک سے زیادہ امیدوار ہوں ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر چیئرمین کے واحد امیدوار کو ہی لوگ پسند نہ کرتے ہوں تو کیا ہوگا، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک بھی شخص نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، عام انتخابات میں بھی ہوتا ہے کہ ہر شخص الیکشن لڑ سکتا ہے چاہے ووٹ نہ ملیں، عام انتخابات میں بھی ہوتا ہے کہ اتنی تعداد میں ووٹ ہوں ورنہ دوبارہ انتخاب ہوں گے ، ایسے تو پی ٹی آئی آمریت کی طرف جارہی ہے ، کسی کو پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات لڑنے ہی نہیں دیا، سینیٹ میں بھی اگر ایک بھی ووٹ نہ پڑے تو وہ منتخب نہیں ہوتے، وکیل نے کہا کہ ایسے تو میں بھی سینیٹ میں بلامقابلہ سینیٹر بنا ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری باڈٖی بغیر مقابلے کے آئی، پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے ہیں ، پی ٹی آئی نے مخالف جماعتوں کو خود تنقید کا موقع دیا ہے ۔
علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں انٹر ا پارٹی الیکشن کروانا چاہتی تھی لیکن کوئی جگہ دینے کیلئے تیار ہی نہیں تھا ۔سیاسی جماعتوں میں بلامقابلہ سربراہ منتخب ہوتے ہیں، ن لیگ میں بھی نوازشریف ، مریم نوز سمیت چھ لوگ بلامقابلہ سربراہ بنے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بڑی سیاسی جماعتوں میں کچھ لوگ بلامقابلہ منتخب ہوتے ہیں ، سب تو نہیں ایسے آ جاتے ، جو ہمارے سامنے نہیں ان کے بارے میں بات نہ کریں ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر چھ پینل تھے اور چھ کے چھ منتخب ہو گئے تو پھر اجتماع کی کیا ضرورت تھی ، علی ظفر نے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق عوامی طور پر نتائج کا اعلان کرنا پولنگ وینیو پر ضروری تھا، وینیو پر پانچ سو ، سوا پانچ سو لوگ جمع ہو گئے تھے ، عدالت سوال پوچھتی ہے ، وکیل اس کا جواب دیتا ہے ، تو اس طرح کا ماحوں ہمیں بنانا چاہیے ۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اے این پی کو بھی انٹرا پارٹی انتخابات پر شائد جرمانہ لگا ہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پارٹی فنڈنگ سمیت الیکشن کا معاملہ پرانا چل رہاہے ، ملک کو ن چلاتاہے وہ سیاسی جماعت جو منتخب ہو جائے ، سیاسی جماعت کا تو نام ہوتاہے وہ لوگ کون ہوتے ہیں جو ملک چلاتے ہیں، لوگ اعتراض کر سکتے ہیں کہ ملک غلط لوگوں کے حوالے کر دیاہے ، عوام کو کیسے پتا چلے گا کہ کون لوگ منتخب ہوئے ہیں ،پی ٹی آئی کے الیکشن میں ایک شخص نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، عام انتخابات میں ہو تا ہے کہ ہر شخص الیکشن لڑ سکتا ہے چاہتے ووٹ نہ ملیں ۔
Pakistan Image