بابراعظم ٹی20انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے

آکلینڈ(پاکستان امیج)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ٹی20انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے تیسرے بلے باز بن گئے،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20میچ میں 35گیندوں پر 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیلنے والے بابراعظم ٹی20انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں.

بابراعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 105ٹی20انٹرنیشنل مقابلوں میں 42.12کی اوسط سے 3ہزار 538رنز سکور کررکھے ہیں،فہرست میں ویرات کوہلی 115میچوں میں 52.74کی اوسط سے 4ہزار 8رنز بناکر پہلے جبکہ انکے ہم وطن روہت شرما 148میچوں میں 31.33کی اوسط سے 3ہزار 538رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس فہرست میں نائب کپتان محمد رضوان کا نواں نمبر ہے وہ 86میچز میں 48.66کی اوسط سے 2ہزار 822رنز بناسکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *