اسلام آباد(پاکستان امیج) موٹروے پولیس نے صوابی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس میں موجود نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا اور بس کے ڈرائیو ر کو عملہ سمیت گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے موٹروے ایم ون صوابی کے قریب بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ترجمان کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن کے پاس خفیہ اطلاعات موجود تھی جس پر موٹروے پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا۔ مذکورہ بس کوئٹہ سے پشاور کی جانب جا رہی تھی، برآمد شدہ سامان میں بسکٹس ،جوسز ، ڈیری کریم ، پلاسٹک شاپرز ،ویسٹ کوٹس اور ڈی سی انورٹر شامل ہے ۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی! pic.twitter.com/9XNC2Vj1ik
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 13, 2024
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نان کسٹم پیڈ سامان متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
Pakistan Image