پارٹی ٹکٹ کا معاملہ، نوازشریف نے ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان تنازع کا کیا حل نکالا ؟ جانئے

لاہور(پاکستان امیج ) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سردار ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا تنازع بالآخر حل ہو گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دونوں رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی تھی تاکہ دونوں کے درمیان ٹکٹوں کے تنازع کو حل کیا جا سکے اور نواز شریف نے دونوں رہنماؤں کے گلے شکوے بھی ختم کر دیے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل ہو گیا ہے، شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز صادق ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔سمیرا ملک نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87 خوشاب سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *