بلے کا نشان واپس نہ ملا تو کیا کریں گے ؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا بَلے کا نشان نہ ملا تو پلان بی موجود ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرعلی خان نے میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا کہ چیف جسٹس اور عدلیہ سے اپیل ہےکہ سازش ناکام بنائیں،100 فیصد یقین کے “بَلے” کا انتخابی نشان ملے گا۔پی ٹی آئی رہنما نےمزیدکہا پاکستان تحریک انصاف نےٹکٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں، کسی بھی وقت ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیں گے،آئین و قانون کے مطابق چلیں گے تو انشااللہ “بَلا” ملےگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر سماعت جاری ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *