آئی ایم ایف کی پاکستان میں بیروزگاری اور مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئی ایم ایف نے پاکستان میں بیروزگاری اور مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی،آئی ایم ایف نے گزشتہ سال کے مقابلے معاشی شرح نمو میں اضافے کی بھی پیش گوئی کی ہے،آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے اور بجٹ خسارے میں کمی کی توقع ہے،آئی ایم ایف نے اخراجات، محصولات اور گرانٹس میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 18.5فیصد رہنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.4فیصد تھی ،آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8فیصد رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگای کی شرح 8.5فیصد تھی۔

اسی طرح رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.6فیصد رہنے کا امکان ہے،رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6فیصد تک ہو سکتا ہے،گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.7فیصد تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *