کراچی (پاکستان امیج) تعلقات کی افواہوں کے درمیان اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار حیدر مستحسن نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں نے گانے کا پوسٹر شئیر کیا جس میں ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کو رومانوی انداز میں ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گلوکار حیدر مستحسن ہانیہ عامر کے ساتھ اپنا نیا گانا ریلیز کرنے جارہے ہیں جس کا ٹائٹل دھنک ہے جو 18 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
گانے کے ریلیز کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن اب بھی تعلقات میں ہیں اور دونوں اپنے رومانوی تعلق کا اعلان اسی گانے سے کرنے جارہے ہیں۔
Pakistan Image