کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج )قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے اور رہے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کی پرفارمنس سے متعلق بات کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے، بابر اعظم نے اتنے رنز کیے ہیں کہ میں گنتی بھی نہیں کرسکتا لہٰذا ان کی ایک دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، اس دورے پر مختلف کمبی نیشن بنائیں گے کہ کون کس جگہ پر بہتر کھیل رہا ہے جب انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے جائیں گے تو سب کو معلوم ہوگا کس نے کیا کرنا ہے، ورلڈکپ سے پہلے چاہتے ہیں معلوم ہو کون کس نمبر اور پوزیشن پر کھیلے گا۔

قومی کپتان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ورلڈکپ سے قبل پھر کوئی انجری ہوجائے، کارکردگی خراب نہ ہو، میں مکمل فٹ ہوں، دو ٹیسٹ میں زیادہ بولنگ ہوگئی تھی، مینجمنٹ نہیں چاہتی تھی کہ پھر کوئی انجری ہوجائے، اگر سیریز جیتنے کا کوئی موقع ہوتا تو ضرور کھیلتا لیکن اولین ترجیح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، یہ فارمیٹ مجھے پسند ہے۔

انہوں نے مزید کہا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بڑے ایونٹ میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہےلیکن بدقسمتی سے ان ایونٹس میں وہ نتائج نہیں ملے جو ملنا چاہیے تھے، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا آسان نہیں ہوتا، چھوٹی چھوٹی غلطیاں کررہے تھے کوشش ہوگی غلطیاں نہ کریں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *