کراچی (پاکستان امیج)اداکارہ یشما گل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں مختصر لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔یشما گل نے انسٹاگرام پر سردیوں میں مختصر اور بولڈ لباس پہن کر آگ پر ہاتھ گرم کرنو کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔اداکارہ کی ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
View this post on Instagram
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے انسٹاگرام پر جاکر ان کی ویڈیو پر بھی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے اداکارہ پر خوب تنقید کی۔بعض افراد نے انہیں مسلمان ہونے کے طعنے دیے تو کچھ افراد نے لکھا کہ اداکارہ کو آج کل ڈراموں میں کوئی کام نہیں مل رہا، اس لیے ایسی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ اگر وہ مکمل لباس پہنتیں تو انہیں اتنی سردی نہ لگتی، وہیں بعض افراد نے ان کے لباس کو نامناسب بھی قرار دیا۔
Pakistan Image