خواجہ آصف نےجج مظاہر نقوی کے مستعفیٰ ہونے پر بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کے گزشتہ روز مستعفی ہونے پر خواجہ آصف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ استعفے کی منظوری کافی نہیں ہوگی، اثاثوں کی چھان بین سیاستدانوں کی طرح جج اور ان کی آل اولاد سب کی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترازو پکڑنے والے کا حساب آخرت میں تو اللہ کی صوابدید ہے مگر دنیا میں نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے۔

ایک انٹرویو پر اتنے مقدمات کیسے درج ہوں گے،یہی کرنا تھا تو پہلے ہی شخصی آزادی نہیں دینی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے مرحوم ارشد شریف کی درخواست پر ریمارکس
جسٹس مظاہر نقوی کے استعفے پر غلط سال درج ہونے پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سنا ہےکہ مظاہر نقوی نے غلطی سے استعفے پر 10 جنوری 2024 کی جگہ 10 جنوری 2023 لکھ دیا، ویسے ان کا استعفیٰ 2023 کو ہی بنتا تھا، الزامات دیکھتے ہوئے کوئی بھی معزز اور محترم جج اس طرح ایک سال عہدے پر کھجل نہیں ہوتا۔

واضح رہےکہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کا سامنے کرنے والےسابق جج مظاہر نقوی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھیجا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *