پاکستان کیخلاف بھارتی بیٹنگ دباؤ کا شکارر ہی، کپتان روہت شرما کا اعتراف

پالی کیلے(پاکستان امیج)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارتی بیٹنگ دباؤ کا شکار رہی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیپال کے درمیان میچ پالی کیلے میں کھیلا جارہاہے، بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر فیصلہ کا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، روہت شرما کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اب بولنگ کی کوئی خاص وجہ نہیں،ہمارے لئے یہ ایک اہم میچ ہے ،اس میچ میں ہمارے لئے اچھا موقع ہے،میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر آنے کی کوشش ہو گی۔

ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے جسپریت بمرا کی جگہ محمد شامی ٹیم میں ہے ،انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کیخلاف بھارتی بیٹنگ دباؤ کا شکار رہی ،ایشان کشن نے پاکستان کیخلاف اچھی اننگزکھیلی ۔

دوسری جانب نیپالی کپتان روہت پاؤڈل کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے،ان کا کہنا تھا کہ نیپال کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *