پاکستان کے خلاف سیریز میں نیوزی لینڈ نے اہم ’ ہتھیار‘ استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا

ویلنگٹن (پاکستان امیج)پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی آندرے ایڈمز کو کیویز ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ سیریز کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا۔سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی آندرے ایڈمز کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جو سیریز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔اس سے قبل آندرے ایڈمز نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں ۔

اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کرس ڈونلڈسن اور ٹیم پرفارمنس مینجر سائمن انسلے پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *