کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاؤں پر لگی چوٹ کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
حال ہی میں ماہرہ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تھی جس میں انہیں بیساکھی کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے باعث ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے ۔
اب اس حوالےسے بالآخر لب کشائی کرتے ہوئے ماہرہ خان نےانسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ ’ان کی سیدھی ٹانگ میں تین فریکچر آئے ہیں‘۔
دراصل حال ہی میں ماہرہ خان نے کلاتھنگ برانڈ ’میوز لکس‘ کے لیے ایک فوٹوشوٹ کروایا جس میں انہوں نے بھارتی لیجنڈری اداکارہ پروین بابی کا لُک اپناتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
Pakistan Image