یمنیٰ زیدی ٹی شرٹ چوم کر مداحوں کی طرف پھینکنے پر تنقید کی زد میں

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو نوجوانوں کی طرف چوم کر ٹی شرٹس پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔ اپنی آنے والی فلم” نایاب” کی ریلیز کے حوالے سے یمنیٰ زیدی ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں اور وہ مختلف ٹی وی شوز سمیت یونیورسٹیز اور شاپنگ سینٹرز کا دورہ بھی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ کراچی کی ایک یونیورسٹی میں بھی اس کی پروموشن کے لیے پہنچیں، جہاں یونیورسٹی کے طلباء نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔یونیورسٹی میں پروموشن کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی ٹی شرٹس لڑکوں کی طرف پھیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی ٹی شرٹس کو لڑکوں کی طرف پھینکنے سے قبل چومتی ہیں اور پھر وہ لڑکوں کی طرف پھینک دیتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فلم کی پروموشن کے لیے اپنی ٹی شرٹس کو بوسہ دے کر لڑکوں کی طرف پھینکنے کے عمل کو سستی شہرت قرار دیا گیا اور بعض افراد نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک فلم کی پروموشن کے لیے ایسا بیکار کام نہیں کرنا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *