بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر کرکٹرز پر شرمناک ترین الزام لگ گیا

ممبئی(پاکستان امیج) سابق بھارتی کرکٹر پراوین کمار نے کئی سینئر کھلاڑیوں پر شرابی ہونے کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے ۔

سابق بھارتی کرکٹر پراوین کمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پیتے سب ہی ہیں مگر مجھے بدنام کیا گیا کہ پراوین کمار شراب پیتا ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سچن ٹنڈولکر، ساروگنگولی یا راہول ڈریوڈ شراب پیتے تھے تو پراوین نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا، سب جانتے ہیں کہ کون شراب پیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹیم میں گئے تو سب نے کہا کہ شراب نہیں پینا، یہ نہیں کرنا وہ نہیں کرنا، مگر میں نے دیکھا کہ جس کام سے مجھے منع کیا گیا وہ دوسرے کررہے تھے، مجھے ہی بدنام کردیا گیا، اسی وجہ سے مجھے کوچنگ جاب نہیں ملی، رنجی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *