فرح خان کی سالگرہ پر ملائکہ اروڑا نے ارجن سے کھانا منگوالیا

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی کوریوگرافر و ہدایتکار فرح خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی سہیلی و اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے کھانا منگوالیا۔گزشتہ روز بھارتی ڈانس شو جھلک دکھلاجا کے سیٹ پر فرح خان کی سالگرہ کی پارٹی کی گئی جس میں لذیذ کھانوں سے ٹیبل کو سجایا گیا۔اس موقع پر خود فرح خان نے یادگار ویڈیو بنا کر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ جاری کی۔

مذکورہ ویڈیو میں فرح خان بتاتی ہیں کہ یہ راجما، آلو، مٹن پلا میری سالگرہ کے موقع پر خود ملائکہ اروڑا نے اپنے ہاتھوں سے ارجن کو کال کر کے اس کے گھر سے منگوائے ہیں۔فرح کی سالگرہ کی دعوت سے ملائکہ اروڑا اور روینہ ٹنڈن کو بھی لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں فرح خان نے لکھا کہ ملائکہ اور ارجن نے اس خاص دعوت کا اہتمام کیا اور روینہ میرے لیے ایک خاص ڈش لے کر آئی۔ ان دوستوں کا شکریہ جنہوں نے آج میرے لیے یہ سب کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *