بھارتی مداح پاکستانی اداکارہ نوال سعید سے شادی کا خواہشمند، دلچسپ انکشاف

کراچی (پاکستان امیج ) خوبرواداکارہ و ماڈل نوال سعید کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی مداح نے مجھ سے شادی کیلئے خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوال کا کہنا تھا کہ میں اپنے ڈرامہ سیریل شوق سے نہیں دیکھتی کیونکہ مجھے ان کی پوری سٹوری معلوم ہوتی ہے، لیکن چاہتی ہوں لوگ میرے ڈرامے دیکھیں اور فیڈ بیک بھی دیں۔نوال سعید نے مزید بتایا کہ اکثر پرستار مجھے اداکار حمزہ عباسی کی بیوی سمجھتے ہیں جبکہ اکثرخواتین میری پلکوں کو نقلی سمجھتی ہیں لیکن یہ پلکیں واقعی میں اصلی اور لمبی ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی مداح مجھ سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا اور ایک ہی ویڈیو مجھے تقریبا دو ماہ تک روزانہ بھیجا کرتا تھا ۔ ایک دن اس شخص نے ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے اپنے ہاتھ میں شدید غصے کی حالت میں چھری تھامی ہوئی تھی اور کہہ رہاتھا کہ یہ میری آخری ویڈیو ہے۔نوال کا کہنا تھا اس دن کے بعد سے ویڈیو کا سلسلہ بند ہوگیا تاہم مجھے تشویش ہوئی اور میں نے اسکی پروفائل پر جاکر اس کے خیریت سے ہونے کی تسلی کرلی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *