آر او کا فیصلہ کالعدم قرار ، بیٹوں کےکاغذات نامزدگی منظور ، الیکشن ٹربیونل نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات مسترد کردیئے

کراچی (پاکستان امیج ) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹوں حسنین مرزا اورحسام مرزا کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئےتاہم الیکشن ٹربیونل نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزاکے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جیو نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے این اے 223 سے امیدوار حسام مرزا کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے تھے اور ، پی ایس 70 سے امیدوار حسنین مرزا کے کاغذات بھی مسترد کردیے گئے تھے، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل نے حسام مرزا اور حسنین مرزا کےکاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور دونوں کے کاغذات منظور کرلیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں بھی خارج کی گئیںَ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *