مکی آرتھر کے پی سی بی کے ساتھ معاملات طے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور (پاکستان امیج) غیر ملکی کوچنگ سٹاف کے بعد سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے اور وہ بھی جلد اعلان کرکے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں گے۔گزشتہ روز ہیڈکوچ بریڈ برن نے بھی معاملات طے ہونے کے بعد پی سی بی سے معاہدہ ختم کرلیا اور شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹیک نے افغانستان بورڈ سے معاہدہ کرکے پی سی بی سے علحیدہ ہوگئے جبکہ بولنگ کوچ مورنی مورکل پہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے۔

ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے غیر ملکی سٹاف کو عہدوں سے فارغ کرکے اکیڈمی میں خدمات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔خیال رہے کہ مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *