این اے 130؛نوازشریف کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل میں این اے 130سے نوازشریف کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،اپیل کنندہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف کو تاحیات نااہلی کی سزا ہوئی ہے،نوازشریف سپریم کورٹ پر حملے میں بھی ملوث ہیں،اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹریبونل کاغذات نامزدگی کا فیصلہ کالعدم قرارد ے ،الیکشن ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *