پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی انتخابات سے باہر ہو گئے

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپیلٹ ٹریبونل نے پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے،پرویز الٰہی کے این اے 59اور پی پی 23سے اپیلیں مستردکی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی،اپیل پر سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی، پرویز الہی نے این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن کے لاء افسر فلک شیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ذوالقرنین حیدر عدالت پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریکارڈ عدالت پیش کر دیا،،پرویز الہی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے چودھری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ کی اپیلیں مسترد کردیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *