نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے پر شاداب خان کا ردعمل بھی آگیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ شاہین آفریدی کے بہتر نائب ثابت ہوں گے ،یادرہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شاداب خان نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے آپ شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ہوں گے، انہوں نے مداحوں سے درخواست بھی کی کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا،ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان تھے، ان کی جگہ اب محمد رضوان کو نائب کپتان کی ذمّے داری سونپی گئی ہے۔محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *