رابی پیرزادہ کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہپاکستان امیجسابقہ گلوکارہ اور موجودہ سماجی کارکن رابی پیر زادہ طویل عرصے بعد عروسی لباس میں منظر عام پر آگئیں اور واضح اعلانات کے بغیر تصاویر شائع ہوئیں تو ان کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ۔

سامنے آنیوالی تصاویر میں دیکھا گیاکہ رابی پیرزادہ نے سلور رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کئے، دلہن کے روپ میں، گلاب کے پھولوں کا ہار ہاتھوں میں پکڑے ہوئے مختلف تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

انہوں نے ان تصاویر کے ساتھ مبہم کیپشن بھی لکھا کہ ’جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے‘ جبکہ دوسری تصویر کے ساتھ ’الحمداللہ‘ لکھا۔

سابقہ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، صارفین کو لگا کہ انہوں نے شادی کرلی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم اب رابی پیرزادہ نے ان تصاویر کی وضاحت پیش کردی ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ مذکورہ تصاویر ان کی اپنی شادی کی نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک بہادر اکیلی ماں کی بیٹی کی شادی کی ہیں جسے نجی کمپنی نے اسپانسر کیا ہے اور یہ جوڑا بھی اسی کمپنی کی جانب سے دیا گیا ہے، سپانسر کیے گئے پیسوں سے کسی ضرورت مند بیٹی کی شادی کے اخراجات برداشت کریں گے۔

خیال رہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ کر چکی ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *