محمد رضوان کو پاکستان ٹی 20ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیاگیا

لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان ٹی 20ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیاگیا ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کاکہنا ہے کہ محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،محمد رضوان نیوزی لینڈکیخلاف 5میچز کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز12جنوری سے شروع ہوگی، پاکستان ٹی 20ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کرینگے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *